PT-285 اُس کے فضل کو حاصل کرنا

مَیں نے اُس تَوفِیق (اپنے کام کے لئے خاص صلاحیت) کے مُوافِق جو خُدا نے مُجھے بخشی دانا مِعمار کی طرح (خاص) نیو رکھّی اور دُوسرا (انسان) اُس پر عِمارت اُٹھاتا ہے۔ پس ہر ایک خبردار رہے کہ وہ کَیسی عِمارت اُٹھاتا ہے۔                        1 کرنتھیوں 3 : 10

فضل پاک رُوح کی وہ قوّت ہے جو ہمیں مفت میں ملی ہے، تاکہ وہ کام جو ہم اپنی قوّت سے کبھی بھی نہیں کرسکتے تھے آسانی سے کر لیں۔ فضل کی اور بھی تعریفیں ہیں جن کے مطابق فضل خُدا کا الہیٰ کرم ہے، اور یہ بالکل درست ہے، لیکن اُس کا فضل قوّت بھی ہے جو فتح مند زندگی بسر کرنے کی لئے ضروری ہے۔ فضل صرف اِیمان سے حاصل ہوتا ہے، اور یہی ایک خاص وجہ ہے کہ ہمیں خوف کا مقابلہ کرنا ہے۔ جب ہم خوف کو اپنے اُوپر بادشاہی کرنے دیتے ہیں تو ہم اَنجانے میں ابلیس کے منصوبہ کے مطابق کام کررہے ہوتے ہیں۔ آج جو کام آپ کے ذمے ہیں اُن کو سراَنجام دینے کے لئے خُدا پر تکیہ کریں اور کامیابی کے لئے اُس سے قوّت پائیں۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا کے فضل سے جو کچھ وہ مجھے کرنے کے لئے کہتا ہے میں اُسے آسانی سے کرسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon