پس جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا اور اُن پر عمل کرتا ہے (ان کی فرمانبرداری کرتا ہے) وہ اُس عقل مند (سمجھدار، محتاط اور دانشمند) آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے چٹان پر اپنا گھر بنایا۔ متّی 7 : 24
کسی بھی عمارت کا سب سے اہم حصّہ اُس کی مضبوط بنیاد ہے۔ مضبوط بنیاد کے بغیر عمارت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔ عمارت کے تمام حصّوں کو بنیاد پر تعمیر کیا جاتا ہے۔ اگر بنیاد کمزور ہے یا اس میں شگاف ہے، تو جو کچھ بھی اُس پر تعمیر کیا جائے گا وہ غیرمحفوظ ہوگا۔ یہ کسی بھی وقت ریزہ ریزہ ہوکر ٹوٹ سکتی ہے، خاص کر جب طوفان میں اُس پر دباؤ پڑے گا۔
بائبل مقّدس ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ ہم مسیح پر جو مضبوط چٹان ہے اپنی زندگیوں کو تعمیر کریں، اُس میں مضبوطی سے قائم رہیں (دیکھیں متی 7 : 24 – 27 اور افسیوں 3 : 17)۔ اگر آپ کی زندگی کی بنیاد لوگوں کی آپ کے بارے میں رائے یا سوچ ہے، یا اُن کا سلوک ہے ، آپ کے احساسات ہیں یا آپ کے ماضی کی غلطیاں ہیں، تو آپ دلدل پر اپنی عمارت تعمیر کررہے ہیں۔ لیکن اگر آپ اِس پُرانی، ٹوٹی ہوئی بنیاد کی جگہ مضبوط بنیاد پر تعمیر کریں، ایسی بنیاد جو مسیح اور اُس کی مُحبّت پر قائم ہو تو کوئی چیز آپ کو ہِلا نہیں سکتی۔
آج کا قوّی خیال: مسیح میری بنیاد ہے۔