PT-288 خُدا کی مانند سوچیں

تاکہ تُمہارا چال چلن خُداوند کے لائِق ہو اور اُس کو ہر طرح سے پسند آئے اور تُم میں ہر طرح کے نیک کام کا پَھل لگے اور خُدا کی پہچان میں بڑھتے جاؤ۔                           کلسیوں 1 : 10

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ جذباتی طور پر مستحکم ہوں اور ہمیشہ مطمئین رہیں؟ خُدا کے کلام پر گیان دھیان کریں اور ہمیشہ اپنے خیالات کو خُدا کے کلام کے مطابق رکھنے کا تہیہ کریں۔ غلط باتوں کی طرف دھیان دینا چھوڑ دیں اور اپنے حالات کے باوجود یہ سوچنا شروع کردیں، میرے حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں میں پُرسکون اورمُحبّت سے لبریز رہ سکتا/سکتی ہوں کیونکہ میں خُدا پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں کہ وہی میرے سارے حالات کو سنبھالے گا۔

خُدا اور اُس کے کلام سے متفق ہوں۔ اُس کی مانند سوچیں اور جو کچھ وہ کہتا ہے وہی کہیں۔ کیا آپ کبھی مثبت باتوں کو سوچنے اور کہنے کے اپنے اقرار میں لڑکھڑا جاتے ہیں؟ جی ہاں ایسا ہوسکتا ہے، لیکن کلسیوں 1 : 10 میں کہا گیا ہے کہ جب ہم خُدا کی مرضی کو جان لیں گے تو ہم کامل رفتاری سے آگے بڑھیں گے۔ یاد رکھیں جب آپ گریں گے تو آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ دوبارہ اُٹھ کھڑے ہوں اور پھر سے کوشش کریں۔

 

آج کا قوّی خیال: میری زندگی خُدا کو پسندیدہ ہے، میں خُدا کی مانند سوچنا سیکھ رہا/رہی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon