PT-298 مضبوط آغاز کریں اور اچھّے طریقہ سے اختتام کریں

پس جب کہ گواہوں کا ایسا بڑا بادل ہمیں گھیرے ہوئے ہے تو آؤ ہم بھی ہر ایک بوجھ اور اُس گناہ کو جو ہمیں آسانی سے اُلجھا لیتا ہے دور کرکے اس دوڑ میں صبر سے دوڑیں جو ہمیں درپیش ہے۔                            عبرانیوں 12 : 1

عموماً جب ہمیں کوئی موقع ملتا ہے تو ہم اُس کے آغاز میں بہت پُرجوش ہوتے ہیں، جیسے کوئی نیا تعلق، کوئی مہم؛ ہم اُس وقت بھی خوش ہوتے ہیں جب ہمیں کامیابی نصیب ہوتی ہے یا جب ہمیں اپنی خواہشات کی تکمیل سے سکون ملتا ہے۔ لیکن آغاز یا اختتام کے درمیان ، ہر معاملہ یا منزل کے بیچ ایک "درمیان” ہوتا ہے ـــــ اور یہ درمیان ہی ہوتا ہے جہاں ہمیں بڑے بڑے مسائل، رکاوٹوں، راہ کی ٹھوکروں، مشکلات، پیچیدگیوں اور امتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دشمن چاہتا ہے کہ جو کچھ ُخدا نے آپ کے لئے رکھا ہے آپ اسے حاصل نہ کرسکیں اور نہ ہی ہر چیز سے لطف اندوز ہوسکیں، اور جب آپ اپنی مہم کے درمیان میں ہوں گے وہ آپ کو کسی نہ کسی وجہ سے ہمت ہارنے کی آزمائش میں ڈالے گا اور یہی وہ وقت ہے جو بہت لمبا اور کٹھن لگتا ہے۔ دوسری طرف خُدا آپ کے لئے بہترین چاہتا ہے؛ وہ چاہتا ہے کہ جو دوڑ آپ کے سامنے ہے آپ اُسے پورا کریں۔اور ہر قدم پر شادمان رہیں۔ پورے سفر میں وفادار رہنے کا عہد کریں اور فتح سے لطف اندوز ہوں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ہمت نہیں ہاروں گا/گی۔ میں اپنی دوڑ کو مستقل مزاجی سے ختم کروں گا/گی اور شادمانی سے اختتام کروں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon