PT-299 خُدا کو خوش کرنے کے لئے میں کیا کروں؟

اور بغیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا ناممکن ہے۔                    عبرانیوں 11 : 6

یُوحنّا 6 : 28 ۔ 29 میں کچھ لوگوں نے خُداوند یسوع سے سوال کیا کہ وہ ان سے کیا چاہتا ہے: "ہم کیا کریں تاکہ خُدا کے کام (عادتاً) سرانجام دیں؟( ہم کیا کریں تاکہ جو کچھ خُدا چاہتا ہے اسے پورا کریں؟) یسوع نے جواب میں اُن سے کہا خُدا کا کام یہ ہے کہ جِسے اُس نے بھیجا ہے اُس پر اِیمان لاؤ۔”

عبرانیوں 11 : 6 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ خُدا کے بیٹے پر اِیمان لائے بغیر اسے خوش کرنا ناممکن ہے۔ خُدا کی ہمارے لئے ،مُحبّت غیر مشروط ہے، اور ہمارے لئے یہ سمجھنا بھی بہت ضروری ہے کہ جب خُدا ہم سے نیک کاموں کی توقع کرتا ہے تو اس کی بنیاد ہماری اس کے لئے مُحّبت اور مسیح یسوع پر ایمان ہونا چاہیے ــــ ہم اُس کی مُحبّت کو خریدنے کے لئے کچھ نہیں کرسکتے۔ جب ہم اِیمان سے جیتے ہیں اور اُس کی مُحبّت کو اپنے دِلوں میں کام کرنے دیتے ہیں تو خُدا مبارک ٹھہرتا ہے (گلتیوں 5 : 6)۔

 

آج کا قوّی خیال: مسیح پر اِیمان لانے کے بعد، میں اعتماد سے کہہ سکتا/سکتی ہوں کہ میں خُدا کا/کی پیارا/پیاری ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon