جو مُجھے طاقت بخشتا ہے (میں ہر قسم کے حالات کے لئے تیار ہوں اور سب چیزوں کا مقابلہ کرسکتا ہوں اس کے وسیلہ سے جو میرے باطن میں زور بخشتا ہے، میں مسیح میں اس کی دولت کے باعث خود کفیل ہوں ) اُس میں مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔۔ فلپیوں 4 : 13
بہت سے لوگوں کو ایسے حالات کا تجربہ کرنا پڑتا ہے جن میں سے نکلنا اُنہیں ناممکن نظر آتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ زندگی میں جو بھی کرنا چاہیں وہ کرسکتے ہیں۔
خُداوند یسوع میں اِیماندار کی حیثیت سے آپ خُدا کے رُوح سے معمور ہیں، اور اگر خُدا کسی کام کے سلسلہ میں آپ کی راہنمائی کررہا ہے تو آپ کے لئے کچھ بھی زیادہ مشکل نہیں ہے۔ خُدا آپ کو کسی ایسے کام کے لئے نہیں بلائے گا جسے کرنے کے لئے وہ آپ کو طاقت یا زور نہیں دے گا۔ وہ کسی ناممکن کام کو کرنے کی اجازت آپ کو نہیں دے گا۔
خُدا ہمیں ہر ضروری کام کے لئے زور دینے کی ضمانت دیتا ہے کیونکہ وہ خود ہمیں طاقت بخشتا ہے، ہم خود کفیل ہیں (اس کا مطلب ہے کہ جو کچھ ہمیں چاہیے وہ ہمارے پاس ہے) اس کی دولت کے باعث۔ آج اور ہر روز جو کچھ آپ کو کرنے کی ضرورت ہے وہ آپ کرسکتے ہیں!
آج کا قوّی خیال: میں خود کفیل ہوں کیونکہ میرے پاس مسیح کی دولت ہے۔