PT-308 خُدا کی مرضی کے مطابق چلیں

سب کام (خُدا کے خلاف) شکایت اور (آپس میں) تکرار بغیر کیا کرو۔                     فلپیوں 2 : 14

میں ایسے لوگوں کو جانتی ہوں جو کافی عرصہ سے یا تو بیمار ہیں یا کسی اور مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن اِس کے باوجود ان کا رویہ بہت ہی اچھّا ہے۔ وہ کبھی بھی شکایت نہیں کرتے، وہ بدمزاج نہیں ہیں، نہ ہی وہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ دُنیا نے ان کا کوئی قرض چکانا ہے، اور نہ ہی وہ خُدا کو الزام دیتے ہیں اور نہ ہی خود ترسی میں پڑے ہیں۔ لیکن میں ایسے لوگوں کو جن حالات کچھ ایسے ہی ہیں جانتی ہوں جو صرف اپنی بیماری یا مسائل ہی کے بارے میں بات کرتے ہیں اور بتاتے رہتے ہیں کہ سب کچھ اُن کے لئے کتنا مشکل ہے۔ وہ اپنے بارے میں ہی سوچتے ہیں اور جلدی سے ٹھوکر کھاتے، کڑوے ہوجاتے یا ناراض ہو جاتے ہیں۔

زندگی میں ہر قسم کے حالت میں ہمیں اپنے رویے اور برتاؤ کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کا رویہ خُدا کی مرضی کے مطابق ہوگا، تو پھر آپ کے لئے اپنی آزمائشوں سے نپٹنا آسان ہوجائے گا۔ میں ان لوگوں کی بہت عزّت اور تعریف کرتی ہوں جو شدید درد اور بے چینی میں بھی مضبوط رہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اس طرح کے لوگ ہمارے لئے بڑی عظیم مثال ہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ہر وقت اپنی گفتگو کے بارے میں بہت محتاط رہتا/رہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon