PT-316 مایوسی سے بچیں

اُنہوں نے تُجھ سے فریاد کی اور رہائی پائی۔ اُنہوں نے تُجھ پر توکُّل کِیا اور شرمِندہ نہ ہُوئے۔                     زبور 22 : 5

ابتدائی طور پر مایوسی کا احساس ہونا کوئی غیرمعمولی یا غلط بات نہیں ہے، لیکن اصل مسئلہ اس کے بعد شروع ہوتا ہے اور اِسی سے سارا فرق پیدا ہوتا ہے۔ کوئی بھی ایسا نہیں جِسے ہمیشہ وہ سب کچھ ملا ہو جو وہ چاہتا ہے ، پس ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ جب ہمیں مایوسی کا سامنا کرنے پڑے تو ہم کیا کریں۔

مکمل طور پر خُدا پر بھروسہ اور یقین کرنا کہ آپ کے لئے اُس کا منصوبہ آپ کی اپنی مرضی کی بنسبت ہمیشہ اچھّا ہے آپ کو خُدا سے مایوس ہونے سے بچا سکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو اپنے حالات پر غصہ آرہا ہو، لیکن کبھی بھی خُدا سے ناراض نہ ہوں۔ جب آپ ناراض ہوتے ہیں تو آپ کسی نہ کسی پر اپنا غصہ نکالنا چاہتے ہیں، لیکن خُدا کو اپنا نشانہ بنانا بڑی بے وقوفی کی بات ہے۔ صرف وہی ہے جو آپ کی مدد کرسکتا ہے اور حقیقی اطمینان دے سکتا ہے، اِس لئے تکلیف میں اُس سے دور بھاگنے کی بجائے اُس کے پاس بھاگ کر جانا بہتر ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں خُدا پر پورا بھروسہ کرتا/کرتی ہوں اور میں اُس سے کبھی بھی مایوس نہیں ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon