اور اگر مُجھے نبُوّت مِلے اور سب بھیدوں اور کُل عِلم کی واقفِیت ہو اور میرا اِیمان یہاں تک کامِل ہو کہ پہاڑوں کو ہٹا دُوں اور مُحبّت نہ رکھُّوں تو مَیں کُچھ بھی نہیں۔ 1 کرنتھیوں 13 : 2
مجھے پورا یقین ہے کہ جس طرح ہم اِنسانوں سے برتاؤ کرتے ہیں وہ خُدا کے نزدیک بہت اہم ہے۔ وہ اِنسانوں سے پیار کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ ہم بھی اِنسانوں سے پیار کریں اور یہ اُس خدمت کا حصہ ہے جو ہم اُس کے لئے کرتے ہیں۔
جو کچھ آپ کہتے اور کرتے ہیں شاید لوگ وہ بھول جائیں لیکن وہ کبھی نہیں بھولیں گے کہ آپ نے ان کو کیسا محسوس کروایا۔ ہر شخص کو یہ احساس دلائیں کہ وہ اہم اور قابلِ قدر ہے۔ حوصلہ افزائی کے الفاظ بولیں، تحفے دیں اور دوسروں کے ساتھ اچھّا وقت صرف کریں۔ جو کچھ لوگ کہنا چاہتے ہیں اُسے دلچپسی سے سُنیں، اگر کوئی بھی کچھ اچھّا کرتا ہے تو اُس کو بڑی اہمیت دیں اور ان کی غلطیوں کو نظر انداز کردیں کیونکہ ہم سب سے غلطیاں سر زد ہوتی ہیں۔ جس شخص سے بھی آپ مِلتے ہیں اُس کے ساتھ مہربانی، صبر اور مُحبّت سے ملیں۔ اگرچہ لوگوں کے ساتھ اچھّا برتاؤ کرنے کے بہت سے طریقہ ہیں لیکن وہ سب مُحبّت کے سامنے پِگھل جائیں گے۔
آج کا قوّی خیال: میں ہر ایک کے ساتھ مُحبّت سے پیش آتا/آتی ہوں۔