تب خُداوند نے مجھے جواب دیا اور فرمایا کہ رویا کو تختیوں پر ایسی صفائی سے لکھ کہ لوگ دوڑتے ہوئے بھی (آسانی اور تیزی سے) پڑھ سکیں (پڑھنے کے قابل ہوں)۔ حبقوق 2 : 2
اپنی زندگی میں کسی بات پر اِیمان رکھنا شروع کردیں۔ میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ ’’میں بہت سی باتوں کے لئے ایمان رکھنا زیادہ مناسب سمجھتی ہوں چاہے مجھے اس کے بدلے میں تھوڑا ہی کیوں نہ ملے بنسبت بہت تھوڑا ایمان رکھوں اور وہ مجھے سارا کا سارا ہی مل جائے۔‘‘ ابلیس چاہتا ہے کہ آپ کسی بھی بات کے لئے ایمان نہ رکھیں اور وہ سب آپ کو دے دے، لیکن خدا چاہتا ہے کہ آپ کسی بات پر ایمان رکھیں ۔
خُدا چاہتا ہے کہ ہم آگے بڑھیں۔ اور کوئی مقصد سامنے رکھ کر خواب دیکھنا شروع کریں۔ حبقوق ہمیں کہتا ہے کہ ہم اپنے رویا کو لکھ لیں تاکہ جو کوئی راہ سے گزرے اُسے دیکھ سکے۔ کسی صحفہ پر وہ بات تحریر کرلیں جس کے لئے آپ خُدا پر بھروسہ کرتے ہیں کہ وہ آپ کی زندگی میں کرے۔ پُرامید رہیں اور ایسا شخص بنیں جس کی زندگی میں کوئی مقصد ہو۔ خُدا کے وعدوں کا مطالعہ کریں اور اُس کو بتائیں کہ آپ اس سے توقع کر رہے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کو آپ کی زندگی میں پورا کرے گا۔
آج کا قوّی خیال: میرے پاس خُدا کے اچھّے منصوبے کا رویا ہے۔