PT-320 فِکر اچھّی چیز نہیں ہے

تُم میں اَیسا کَون ہے جو فِکر کر کے اپنی عُمر میں ایک گھڑی (ایک لمحہ) بھی بڑھا سکے؟                     متّی 6 : 27

فکر ہمارے لئے کوئی اچھّا کام نہیں کرسکتی۔ اِس سے کچھ بھی نہیں بدلے گا، اور ہم ایسے حالات کے بارے میں جن میں ہم کچھ نہیں کرسکتے پریشان ہونے میں اپنا وقت برباد کرتے رہ جائیں گے بائبل مقّدس میں بیان کیا گیا ہے کہ ہم فکر کرکے اپنا قد ایک انچ بھی بڑھا نہیں سکتے۔ تو بھی ہم اکثر فکر، فکر،اور بس فکر، کرتے رہتے ہیں جو ہمیں کہیں نہیں پہنچاتی۔

ہم جب بھی پریشان ہوتے ہیں، تو اِس سے ہماری بہت زیادہ جذباتی قوّت خارج ہوجاتی ہے، ہمیں تھکا دیتی ہے، ہماری صحت کو نقصان پہنچتا ہے، ہماری خوشی جاتی رہتی ہے اور کچھ بھی تبدیل نہیں ہوتا۔ وہ حالات جو صرف خُدا ٹھیک کرسکتا ہے ہمیں اُنہیں ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

خُداوند یسوع نے ہمیں مطمئین اور خوش رہنے کی ہدایت دی ہے (دیکھیں یُوحنّا 14 : 27) اور (دیکھیں یُوحنّا 16 : 33)۔ میرا اِیمان ہے کہ اگر ان دونوں کو یکجا کردیں تو یہ ایک ایسے مضبوط مکے کی مانند ہیں جو ابلیس کو بے ہوش کرنے کے لئے کافی ہے۔ جب آپ کو یہ پتہ چل جائے گا کہ آپ سب معاملات کو درست نہیں کرسکتے تو آپ پُرسکون ہوجائیں گے اور جب آپ جان لیں گے کہ خُدا سب کچھ کرسکتا ہے تو آپ شادمان ہوجائیں گے!

 

آج کا قوّی خیال: میں فکر کرنے سے اِنکار کرتا/کرتی ہوں، فکر کرنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon