ہم نیک کام کرنے میں ہِمّت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دِل نہ ہوں گے تو عَین وقت پر کاٹیں گے۔ گلتیوں 6 : 9
آپ بُرے خیالات سے اُس وقت تک چھٹکارا نہیں پا سکتے جب تک آپ درست خیالات کو اپنے اندر بسا نہیں لیتے، لیکن یہ کام خُدا کر سکتا ہے اور وہ کرے گا۔ آپ معاف کرنے کے عمل میں اُسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جب آپ کلام کی ہدایات کے مطابق عمل کریں گے۔
پہلا کام اُن لوگوں کو جنھوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے معاف کرنے کا فیصلہ کریں، دوسرا کام یہ کہ ان کے لئے دُعا کریں۔ ایک اور کام جو خُدا آپ سے کرنے کے لئے کہتا ہے وہ یہ کہ اپنے دشمنوں کے لئے برکت چاہیں۔ کسی کو برکت دینے کا مطلب ہے ان کے بارے میں بھلی بات کہنا اور اُن کے لئے اچھّا چاہنا۔ جنھوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے اُن کے بارے میں نامناسب گفتگو کرنے سے اِنکار کردیں۔ جو کچھ آپ کے دشمنوں نے آپ کے ساتھ کیا ہے اس کے بارے میں بار بار ذکر نہ کرتے رہیں، اس سے صرف آپ کے اندر کا درد جاگتا رہے گا۔ چوتھا کام جو آپ کو ضرور کرنا ہے وہ ہے انتظار۔ ہمت نہ ہاریں۔ جو صیح ہے وہ کرتے رہیں، اور خُدا کا انتظار کریں کہ وہ آپ کے جذبات کو تبدیل کردے اور وہ کرے گا۔
آج کا قوّی خیال: معافی ایک عمل ہے؛ خُدا مجھے قوّت بخشتا ہے تاکہ میں اُس میں سے گزروں۔