PT-324 خُدا کی تلاش کرنا

اور بغَیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا نامُمکِن ہے۔ اِس لِئے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو(ضرور) اِیمان لانا چاہئے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالِبوں (ڈھونٹنے والوں کو) کو بدلہ دیتا ہے۔                      عبرانیوں 11: 6

خُدا کے ساتھ چلنے میں بنیادی بات خُدا کو تلاش کرنا ہے، یہ رُوحانی ترقّی کے لئے بہت ضروری ہے۔ لیکن خُدا کی تلاش کرنے کے اَصل معنیٰ کیا ہیں؟

خُدا کی تلاش کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہم اُس پر غور کریں ــــ اُس کے کلام پر، اُس کی راہوں پر،جو کچھ اس نے ہمارے لئے کیا ہے اس پر اور اس کی بھلائی پر اور یہ کہ وہ ہم سے کتنی مُحبّت کرتا ہے۔ جب ہم اُس کی بھلائی پر غور کرتے ہیں تو ہمارے اندر اس کے ساتھ بہتر تعلق قائم کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور اس کی وجہ اس کی ذات ہے، وہ کام نہیں جو وہ ہمارے لئے کرسکتا ہے۔ جب آپ مسلسل اس کو ڈھونڈے گے تو آپ اُس کو زیادہ نزدیکی سے جان لیں گے اور آپ یہ بھی جان لیں گے کہ وہ آپ کا پیارا باپ ہے، جو آپ کی زندگی کے ہر پہلو کی فکر کرتا ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ہر وقت خُدا کی تلاش کرتا/کرتی ہوں اور اُس کے ساتھ وقت گزارنا مجھے پسند ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon