PT-325 فکرمندی سے آزادی

مگر کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت (مخصوص درخواستیں) کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔                           فلپیوں 4 : 6

میں پُرزور اپیل کرتی ہوں کہ جب بھی آپ پر "فکر کا حملہ” ہو تو خُدا کے کلام کا اقرار کریں۔ ایسا کرنا دشمن کے خلاف دو دھاری تلوار کو چلانے کے مترادف ہے (دیکھیں عبرانیوں 4 : 12 اور افسیوں 6 : 17)۔ جب حملہ ہوتا ہے تو تلوار کو میان میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، خُدا نے ہمیں اپنے کلام کی تلوار عطا کی ہے پس ہمیں اُسے استعمال کرنا چاہیے! فلپیوں 4 : 6 جیسے حوالہ جات کو یاد کریں اور جب دشمن حملہ آور ہو تو اُس پر اسی ہتھیار سے حملہ کریں جس کو خُداوند یسوع نے استعمال کیا: یعنی خُدا کا کلام۔

وہ کلام جو اِیماندار کے مُنہ سے نکلتا ہے اور جس کی پشت پر اِیمان ہوتا ہے وہ واحد موثر ہتھیار ہے جسے فکر اور پریشانی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

آج کا قوّی خیال : میں فکر اور پریشانی سے آزاد ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon