PT-326 خُدا منصف ہے

تمہاری (پچھلی )خجالت کا عِوض دو چند مِلے گا۔ وہ اپنی رسوائی (تمہارے لوگوں کی) کے بدلے اپنے حصہ سے خوش ہوں گے۔ پس وہ اپنے ملک میں دو چند (جن سے وہ محروم ہوگئے تھے) کے مالک ہوں گے اور اُن کو ابدی شادمانی ہوگی۔                     یسعیاہ 61 : 7

انصاف خُدا کے کردار کی شاندار اور قابلِ تعریف خصوصیت ہے۔ جب ہم اُس کا انتظار کرتے ہیں اور اُس پر بھروسہ کرتے ہیں تو وہ ہمارا انصاف کرتا ہے اور جب ہمیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے یا کوئی ٹھوکر لگتی ہے تو وہ ہمارا دفاع کرتا ہے۔ وہ ہم سے صرف یہ چاہتا ہے کہ ہم دُعا کریں اور معاف کریں ــــ اور باقی کام وہ کرتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ ہمارے درد کو ہماری بھلائی کے لئے استعمال کرتا ہے (دیکھیں رومیوں 8 : 28)۔ وہ انصاف کرتا ہے، دفاع کرتا ہے، اور ہمیں جزا دیتا ہے۔ وہ ہماری تکلیف کا بدلہ لیتا  ہے اگر ہم اس کے اس حکم کی فرمانبرداری کرتے ہیں کہ اپنے دشمن کو معاف کرو، اور یہاں تک کہ وہ ہماری مصیبت کا دگنا ہمیں دیتا ہے۔ معاف نہ کرنے کی عادت کو چھوڑ دیں اور خُدا پر بھروسہ کریں کہ وہ آپ کو اس زیادتی کا جو آپ نے سہی ہے بدلہ دے۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا مجھے میری مصیبت کا دوگنا عطا کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon