ہر ایک (محض) اپنے ہی اَحوال پر نہیں بلکہ ہر ایک دُوسروں کے اَحوال پر بھی نظر رکھّے۔ فلپیوں 2 : 4
فروتن لوگوں سے جب کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو وہ جلدی سے توبہ کر لیتے ہیں۔ اگر اُنہوں نے کسی کو تکلیف پہنچائی ہوتی ہے یا وہ کسی کے لئے ٹھوکر کاباعث بنتے ہیں تو فروتن لوگ ہمیشہ معافی مانگ لیتے ہیں۔ وہ دلائل کو سننے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں اور دوسروں کی رائے پر سنجیدگی سے غور کرنے کے لئے بھی تیار ہوتے ہیں۔ حقیقت میں فروتن لوگ کبھی بھی بدتمیز نہیں ہوتے کیونکہ وہ دوسرے لوگوں کی قدر کرتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ دوسرے اتنے ہی قابلِ قدر ہیں جتنا کہ وہ۔ حقیقی طور پر حلیم لوگ خُدا کی اور اُن لوگوں کی جنھوں نے اُن کی کسی مقام تک پہنچنے میں مدد کی ہوتی ہے تعریف کرتے ہیں۔ فروتن لوگ تعریف کا اظہار کرتے ہیں، اور دوسروں کا شُکریہ اَدا کرنے کے لئے وقت نکالتے ہیں۔
خُداوند یسوع نے سیکھایا کہ حقیقی عظیم لوگ دوسروں کی خدمت کرتے ہیں۔ دوسروں کی خدمت کرنے کے لئے صیح مُحرک اور اچھّے رویے کے ساتھ فروتنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ فخر سے ہوشیار رہیں اور ہمیشہ دُعا کریں کہ خُدا آپ کو حلیم بنائے۔
آج کا قوّی خیال: میں لوگوں کی تعریف کرتا/کرتی ہوں اور اُن کی ضرورتوں کا خیال رکھتا/رکھتی ہوں۔