PT-331 بڑی عظیم خوشی کی زندگی

اِس سبب سے نادان نہ بنو بلکہ خُداوند کی مرضی کو سمجھو کہ کیا ہے۔                           افسیوں 5 : 17

خُدا کی مرضی یہ ہے کہ ہم روحانی طور پر ترقی کریں اور بالغ ہوں۔ خُدا کی مرضی یہ بھی ہے کہ ہمارے تعلقات اچھّے ہوں۔ خُدا کی مرضی یہ بھی ہے کہ ہماری زندگیاں اچھّی ہوں۔

اگر آپ کا ماضی منفی رہا ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ دشمن مداخلت کرکے اندر داخل ہوگیا تھا۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ماضی میں آپ کن حالات سے گزرے یا اِس وقت آپ کن حالات سے گزر رہے ہیں ، آپ اپنے مستقبل کے بارے میں مثبت رہیں۔ اس کے بارے میں مثبت سوچیں اور مثبت بات کریں۔

یہ کہنا اچھّی بات نہیں ہے کہ "جو کچھ پہلے میرے ساتھ ہوا وہی اَب بھی ہوگا”۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے مستقبل کا مثبت رویا دیکھیں۔ خُدا نے فرمایا ہے کہ لوگ بغیر رویا کے ہلاک ہو جاتے ہیں (دیکھیں امثال 29 : 18)۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے ماضی میں کیا ہوا، یا اس وقت کیا ہورہا ہے، آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ آپ کے مستقبل میں کوئی عظیم کام ہوگا۔

 

آج کا قوّی خیال: آج میری زندگی میں کچھ اچھّا ہونے والا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon