PT-336 سُننے کی مشق

اور جب تو دہنی یا بائیں طرف مُڑے تو تیرے کان پیچھے سے یہ آواز سُنیں گے کہ راہ یہی ہے اس پر چل۔                      یسعیاہ 30 : 21

پاک رُوح کی بہت سی خدمتوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ہم میں سے ہر ایک کی راہمنائی کرتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی میں خُدا کی مرضی کو پورا کریں: ” لیکن جب وہ یعنی رُوحِ حق (سچائی بتانے والا رُوح )آئے گا تو تُم کو تمام سچّائی کی راہ دِکھائے گا (پورا ، مکمل سچ) ” (یُوحنّا 16 : 13)۔

اکثر لوگ بعض خاص حالات میں مسلسل دُعا کرتے ہیں تاکہ خُدا اپنی مرضی اُن پر ظاہر کرے۔ اگرچہ یہ خُدا کی مرضی ہے کہ اس کے سارے فرزندوں کو الہیٰ راہنمائی ملے، لیکن اس سے پہلے کہ ہم اُس کی آواز سنیں، ہمیں اس بات پر اِیمان لانا چاہیے کہ یہ ہمارا میراثی حق ہے۔

خُدا کی آواز کی پہچان کرنے میں ہمیں کچھ مشق کی ضرورت ہے ــــ آپ کو سُننے کی مشق کرنے کی ضرورت ہے ــــ اور عین ممکن ہے کہ آپ سے کچھ غلطیاں سرزد ہوں۔ لیکن اِیمان کا قدم بڑھانے سے نہ ڈریں۔ سُننے، سیکھنے اور راہنمائی حاصل کرنے کے لئے تیار رہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: خُداوند میرا راہنما ہے اور میں اُس کی آواز سُنتا/سُنتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon