خبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عِوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو۔ آپس میں بھی اور سب سے۔ 1 تھسلنیکیوں 5 : 15
ہر قسم کی نیکی کی سوچ میری خوشی کو بڑھا دیتی ہے۔ مجھے لوگوں کے ساتھ نیکی کرنا اچھّا لگتا ہے اور جب لوگ میرے ساتھ کوئی بھلائی کرتے ہیں تو مجھے اس سے بھی خوشی ہوتی ہے۔
میں مندرجہ بالا حوالہ میں موجود لفظ درپے پر زور دینا چاہتی ہوں، اور اس حقیقت پر توجہ مرکوز کروانا چاہتی ہوں کہ جب ہم نیکی کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں تو نیکی کرنا ممکن ہوجاتا ہے ۔اپنی زندگی کا مقصد بنا لیں کہ آپ نیکی کریں گے، نیک رہیں گے اور اچھّی باتیں کریں گے۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ ایسی شادمانی کی توقع کریں جس کا آپ نے شاید ہی تجربہ کیا ہو۔
یاد رکھیں: ”مقدس اچھی کتاب ” ہمیں "اچھّے چراوہے” سے متعارف کرواتی ہے جو "اچھّی خبر لے کر آتا ہے اور "اچھّی زندگی” بخشتا ہے جو اس نے ہمارے لئے پہلے سے مقّرر کی ہوئی ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اچھّی باتیں کریں اور سب کے ساتھ نیکی کریں! یہ سادہ لیکن بنیادی اصول اس دُنیا کو تبدیل کرسکتا ہے اور کرے گا۔
آج کا قوّی خیال: مجھے نیکی کرنا پسند ہے۔