PT-345 اپنے خیالات کو وقت سے آگے رکھیں

پس جب تم مسیح کے ساتھ جلائے گئے (ایک نئی زندگی کے لئے، اس سبب سے اس کے مردوں میں سے جی اُٹھنے میں شریک ہو) تو عالم بالا کی چیزوں (بہتات، اَبدی خزانے) کی تلاش میں رہو جہاں مسیح موجود ہے اور خُدا کی دہنی طرف بیٹھا ہے اور عالمِ بالا (اُوپر کی چیزوں) کی چیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمین پر کی چیزوں کے۔                        کلسیوں 3 : 1 – 2

کلسیوں 3 : 2 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمیں نہ صرف اپنی سوچوں کو ٹھیک کرنا ہے بلکہ اُن کو مسلسل ٹھیک رکھنا ہے۔ "خیالوں کو درست رکھنے” کا مطلب ہے کہ آپ کسی معاملہ کو سُلجھانے کے لئے کوئی طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کر لیں اور اپنی سوچوں کو اسی سمت میں مرکوز رکھیں۔ اس کا مطلب ہے یکسوئی کے ساتھ سوچنا، اور دودِلے نہ ہونا۔ ہم وقت سے پہلے کسی بھی قسم کے مشکل حالات کے لئے خود کو تیار کرکے اُس کو بہتر طور پر سُلجھا سکتے ہیں ـــــ خود سے ہم کلام ہوں اور کہیں کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہم کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ایسے حالات سے دوچار ہیں جن کی آپ نے خواہش نہیں کی تھی ، لیکن آپ جانتے ہیں کہ خُدا نے آپ کو وہاں رکھا ہے، تو ایسے خیالات سے دامن چھڑا لیں جو آپ کو کمزور کرتے ہیں۔ اس کی بجائے یہ سوچیں کہ میں مسیح میں مضبوط ہوں، اور جس کام میں وہ میری راہنمائی کرتا ہے میں وہ کرسکتا/ سکتی ہوں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں اپنے خیالات کو درست رکھتا/رکھتی ہوں اور فتح کے لئے تیار رہتا/رہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon