PT-348 ہمیشہ مطمئین رہیں

زَر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعِت کرو کیونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔                      عبرانیوں 13 : 5

کسی بھی شخص کے مطمئین رہنے میں روپیہ پیسہ ایک بڑا کردار اَدا کرتا ہے۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس ضرورت سے زیادہ روپیہ ہو، جب کہ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب روپیہ پیسہ کی کمی ہوتی ہے۔ اور یہ بہت ضروری ہے کہ دونوں حالتوں میں ہمارا رویہ اچھّا رہے۔

جب تک ہم اس زمین پر زندہ ہیں، ہمیں مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑے گا ایسے حالات جو ہمیں پسند ہیں اور ایسے حالات جو ہمیں ناپسند ہیں، لیکن خُدا چاہتا ہے کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے ہم اس پر قناعت کریں ـــــ ہر قسم کے حالات میں مطمئین رہنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم خُدا پر بھروسہ کرتے ہیں کہ وہی ہمارے لئے مہیا کرے گا، اپنی مرضی اور وقت کے مطابق۔ ڈیو اور میں نے کئی سال تک معمولی آمدنی پر گزارا کیا، اور وہ مشکل سال تھے، لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ ہم نے اس وقت میں بہت کچھ سیکھا اور ہم اِس کے لئے شُکر اَدا کرتے ہیں۔ جب حالات مشکل ہوتے ہیں اس وقت اچھّا رویہ اختیار کرنے سے آپ کو زور ملے گا تاکہ یہ حالت تیزی اور بڑی خوشی سے گزر جائیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میرے پاس خُداوند یسوع ہمیشہ موجود رہیں گے، اِس لئے چاہے کچھ بھی ہو میں مطمئین رہوں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon