کیونکہ مَیں گو جِسم کے اِعتبار سے دُور ہُوں مگر رُوح کے اِعتبار سے تُمہارے پاس ہُوں اور تُمہاری باقاعِدہ حالت اور تُمہارے اِیمان کی جو مسِیح پر ہے مضبُوطی دیکھ کر خُوش ہوتا ہُوں۔ کلسیوں 2 : 5
بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ وہ کسی مخصوس کام کو کرنے کے قابل اور اہل ہیں، تو بھی وہ پریشان زندگیاں گزارتے ہیں کیونکہ وہ صیح دروازہ جو اس کام کو کرنے کے لئے ان کو موقع فراہم کرسکتا ہے کھلتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔ ان کو کبھی موقع ملتا ہی نہیں، کیوں؟ میرا اِیمان ہے کہ بہت سے لوگ "قابل تو ہیں لیکن مضبوط نہیں ہیں” خُدا نے اِنسانوں کو قابلیتیں دی ہیں لیکن اُنہوں نے کوشش نہیں کی کہ وہ مضبوط کِردار کے مالک ہوں اور بلوغت کو حاصل کریں۔
ضرور ہے کہ خُدا ہم پر بھروسہ کرسکے، اور دوسرے لوگ ہم پر اعتماد کریں۔
جب ہم اپنے کِردار میں مضبوط اور بالغ ہوں گے تو ہم اپنے احساسات کے باوجود بہترین کام کرنے کے قابل ہوں گے۔ جب تک ہماری زندگی ہے کبھی کثرت ہوگی اور کئی دفعہ ہمیں جدوجہد کرنی پڑے گی، کئی دفعہ حالات بہت اچھّے ہوں گے اور کئی دفعہ بہت بُرے۔ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں آپ مضبوط و متوازن رہنے کا تہیہ کریں۔
آج کا قوّی خیال: میں اپنے حالات کے باوجود قابل اور مضبوط و متوازن ہوں۔