(نہیں ) بلکہ خُدا نے دُنیا کے بیوُقُوفوں کو چُن (عمداً چُن لیا) لِیا کہ حکِیموں کو شرمِندہ کرے اور خُدا نے دُنیا کے کمزوروں کو چُن لِیا کہ زورآوروں کو شرمِندہ کرے۔ 1 کرنتھیوں 1 : 27
خُدا ہمیں اپنی قوّت (فضل) عنایت کرتا ہے تاکہ اپنی کمزوری کے باوجود وہ کام کریں جِسے پورا کرنا ضروری ہے۔ دراصل خُدا عمداً اِس دُنیا کے کمزوروں اور بےوقوفوں کو چُنتا ہے تاکہ ان کے وسیلہ سے اپنا کام کرے اور اس کام کے وسیلہ سے اُس کو جلال ملے۔ خُدا دُنیا کو حیران کرنا چاہتا ہے، اور ایسا کرنے کا اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ وہ کمزور لوگوں کے وسیلہ سے بڑے عظیم کام کرتا ہے جن کے اندر قدرتی طور پر اس کام کو کرنے کی اہلیت نہیں ہوتی (دیکھیں 1 کرنتھیوں 1 : 25 – 29)۔
تسلّی رکھیں؛خوف زدہ نہ ہوں کہ جو کچھ خُدا نے آپ کو کرنے کے لئے کہا ہے آپ اسے کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ اِیمان کا قدم بڑھائیں اور آپ جس بھی مقام پر ہیں خُدا آپ کو وہیں مِلے گا اور آپ کو اپنا فضل (وہ کرم اور زور جس کے ہم لائق نہیں ہیں) عنایت کرے گا تاکہ آپ وہ کام پورا کرسکیں۔ مسیح کے وسیلہ سے آپ سب کچھ کر سکتے ہیں!
آج کا قوّی خیال: خُدا اپنا زور دکھانے کے لئے میری کمزوری کو استعمال کرسکتا ہے۔