کیونکہ کَون ہے جِس نے چھوٹی چِیزوں کے دِن کی تحقِیر کی ہے؟ کیونکہ خُداوند کی وہ سات آنکھیں جو ساری زمِین کی سَیر کرتی ہیں خُوشی سے اُس ساہُول کو دیکھتی ہیں جو زرُبّاؔبل کے ہاتھ میں ہے۔ زکریاہ 4 : 10
بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ہم اس وقت کو جب ہمارا "چھوٹا آغاز” ہو حقیر نہ جانیں۔ دوسرے الفاظ میں منزل تک پہنچنے کے لمبے سفر کے بارے میں سوچ سوچ کر بے چین یا بے صبر نہ ہوں، اس سے شروعات کا وقت ضائع ہی ہوگا۔
اطمینان ایک ایسی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے آپ جہاں ہیں اس مقام سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے خوابوں کے پورا ہونے کے سفر کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ منزل پر پہنچ کر خوش ہونے کا انتظار نہ کریں۔ زندگی منزل سے زیادہ سفر پر محیط ہوتی ہے ، اور زندگی میں عموماً ایک منزل پر پہنچنے کے بعد کسی اور منزل کی جانب سفر شروع ہوجاتا ہے۔ یہ بڑے دُکھ کی بات ہے کہ ہم اپنی زندگی میں کبھی بھی اپنے سفر سے لطف اندوز نہیں ہوتے۔ سفر کے ہر حصہ میں کوئی نہ کوئی قابل قدر بات ہوتی ہے اور میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اس میں سے کسی کو کھو نہ دیں۔
آج کا قوّی خیال: میں کسی بُرے روّیے کو یہ اجازت نہیں دوں گا/گی کہ وہ میرے سفر کے کسی حصہ کو برباد کردیں؛جہاں میں ہوں وہاں شادمان رہوں گا/گی اور ساتھ ہی اپنا سفر جاری رکھوں گا/گی۔