میرے بھائِیو! خُداوند میں خُوش رہو۔ تُمہیں ایک ہی بات بار بار (پھر سے) لِکھنے میں مُجھے تو کُچھ دِقّت نہیں اور(یہ ایک احتیاط ہے ) تُمہاری اِس میں حِفاظت ہے۔ فلپیوں 3 : 1
ہمیں کامل رفتاری سے درست سوچ، درست الفاظ اور درست عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی کام کو ایک ہی بار کرنے سے آپ کی زندگی بدل جائے گی۔ بلکہ زندگی میں تبدیلی اُس وقت آئے گی جب آپ بار بار اور پھر سے اُسے کریں گے۔ میں اکثر لوگوں کو بتاتی ہوں "اگر آپ کسی کام کو کرنے سے بے انتہا تھک جائیں اور آپ کی برداشت سے باہر ہوجائے تو بھی آپ اسے بار بار اور پھر سے کریں۔” کامل رفتاری کا اَجر ملتا ہے اور بائبل بیان کرتی ہے کہ کامل رفتار شخص کامیاب ہوجاتا ہے۔ کبھی بھی ہمت نہ ہاریں!
اگر آپ ایسے انسان ہیں جو ہمت نہیں ہارتا، میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ آپ کو اپنی زندگی میں کامیابی ملے گی اور آپ اپنی زندگی میں بڑی فتح سے لطف اندوز ہوں گے۔
آج کا قوّی خیال: میں کبھی بھی درست کام کرنے سے عاجز نہیں آتا/آتی۔