PT-359 اِرادہ کر لیں

عالَمِ بالا (اُوپر کی چیزوں کی طرف) کی چِیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمِین پر کی چِیزوں کے۔                        کلسیوں 3 : 2

جب آپ کسی بات کا تہیہ کر لیں گے تو پھر آپ سمجھ جائیں گے کہ آپ کس قدر مضبوط ہیں۔ یہ بات مثبت اور منفی دونوں طریقوں سے کام کرتی ہے۔ اگر آپ اپنے خیالات کو عالمِ بالا کی چیزوں کی طرف لگائیں گے، ابلیس آپ کو روک نہیں سکتا، لیکن اگر آپ اپنے خیالات کو جسمانی چیزوں کی طرف لگائیں گے اور غلط نظریہ رکھیں گے، تو خُدا کی مدد حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ خُدا آپ پر اپنے کلام میں سے سچائی تو ظاہر کرے گا، لیکن آپ اسے قبول نہیں کریں گے اگر آپ اپنے خیالات کو اس کی مرضی اور اس کے راستوں کے خلاف لگائیں گے۔

اگر آپ کا ذہن واقعی سچائی پر لگا ہوا ہے تو کوئی بھی چیز اس کو تبدیل نہیں کرسکتی۔ اِرادہ کرلیں کہ آپ خُدا کے جلال کے لئے زندگی بسر کریں گے اور آپ کسی بھی چیز کو اپنے اُوپر حاوی نہیں ہونے دیں گے جس سے آپ کے خیالات بدل جائیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میرے خیالات خُدا پر مرکوز ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon