PT-36 اچھّی کُشتی لَڑ

پس خُدا کے تابع ہوجاؤ اور ابلیس کا مقابلہ کرو(اُس کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو جاؤ) تو وہ تم سے بھاگ جائے گا۔                             یعقوب 4 : 7

ہم صرف یہ اُمید نہیں کرسکتے کہ ہمارے خیالات اچھّے ہو جائیں۔ ہمیں تندہی سے ان کی تلاش کرنی ہے۔ ہمیں با مقصد سوچ رکھنی ہے اور غیر فعال نہیں بننا۔

غیر فعال ہونا خطرناک ہے؛ غیر فعال لوگ خواہش کرتے ہیں کہ اُن کے لئے کچھ اچھّا ہو لیکن اس کے لئے وہ صرف انتظار کرتے ہیں تاکہ دیکھیں کہ اُن کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں مثبت نتائج کے لئے کچھ بھی نہیں کرتے۔

ابلیس ہمیں غیر فعال بنانا چاہتا ہے کیونکہ پھر وہ اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرسکتا ہے اور اُسے ہم سے کسی مزاحمت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا ۔ لیکن بائبل بیان کرتی ہے کہ ابلیس کا مقابلہ کرو اور وہ تم سے بھاگ جائے گا۔ خُدا کے ساتھ کام کرنے والے سرگرم کارکن بنیں تاکہ آپ اپنی زندگی میں جو نتائج دیکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے کام کر سکیں۔

 

آج کا قوّی خیال: جب میں اِیمان کی اچھّی کشتی لڑوں گا/گی تو میں ابلیس کا سرگرمی سے مقابلہ کروں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon