کیونکہ وہ حُکم جو آج کے دِن مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں تیرے لِئے بُہت مُشکِل نہیں اور نہ وہ دُور ہے۔ استثنا 30 : 11
ہم بہت سے بہانے سُنتے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ "یہ بہت مشکل ہے”۔ لیکن ہم خُدا کے رُوح سے بھرے ہوئے ہیں تاکہ مشکل حالات کا مقابلہ کرسکیں۔ ہمیں مسح کیا گیا ہے کہ ہم فتح پانے کے لئے قدم آگے بڑھائیں۔ اب اگر آپ کو یہ کہنے کی آزمائش کا سامنا کرنا پڑے کہ یہ کام بہت مشکل ہے تو اِستثنا 30 :11 کو پڑھ لیں جہاں لکھا ہے کہ "تیرے لئے بہت مشکل نہیں!”
جب خُدا کسی کام کو کرنے کے لئے آپ کی راہنمائی کرتا ہے تو آپ وہ کر سکتے ہیں۔ خُدا کبھی آپ کو وہ کام کرنے کے لئے نہیں کہے گا جس کے لئے وہ آپ کو قوّت اور صلاحیت نہیں دے گا۔ صیح اقدامات کے لئے خود کو تیار کریں اور اپنے خیالات کو مضبوط رکھیں۔ سوچیں مجھے نہیں پتہ کہ میں یہ کیسے کروں گا/گی، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں یہ کام نہیں کرسکتا/سکتی، لیکن خُدا یہ کام کرنے کے لئے میری راہنمائی کررہا ہے۔ اور میرا اِیمان ہے کہ اگر وہ میری راہنمائی کررہا ہے کہ یہ کام کروں، تو میں کرسکتا/سکتی ہوں۔ کیونکہ میرا اِیمان ہے کہ جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ میں خُدا کی قوّت سے جو مجھ میں ہے کرسکتا/سکتی ہوں۔
آج کا قوْی خیال: کوئی بھی کام جو خُدا مجھے کرنے کے لئے کہتا ہے وہ بہت مشکل نہیں ہے۔