وہ شخص(جو ایسا) دو دِلا (ہچکچاہتا،شک کرتا اور غیر متززل ہے) ہے اور (وہ) اپنی سب باتوں (سوچوں، احساسات اور فیصلوں) میں بے قِیام۔ یعقوب 1 : 8
بلاشبہ آپ یقینی طور پر ہر معاملہ میں خُدا کی مرضی کو جاننا چاہتے ہیں، لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا اور ہر دوسرے اِنسان کی طرح، آپ کو اِیمان کا قدم اُٹھانا ہے اور کسی نہ کسی کام کو کرنےکا فیصلہ کرنا ہے۔
اپنے پورے دِل سے دُعا کریں کہ جو کچھ آپ کررہے ہیں اگر وہ غلط ہے، تو خُدا اپنے فضل سے اس دروازے کو بند کردے اس سے پہلے کہ آپ کوئی بڑی غلطی کر بیٹھیں۔ اگر کسی کام کے سلسلہ میں آپ کے دِل میں اطمینان نہیں ہے، تو پھر وہ کام آپ کو نہیں کرنا چاہیے۔ اگر دُعا اور انتظار کے بعد آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے پاس خُدا کی طرف سے کوئی واضح راہنمائی نہیں ہے تو اس کا مطلب ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کو آزادی دے رہا ہے کہ آپ خود چُناؤ کریں۔ اگر آپ کوئی فیصلہ کرلیتے ہیں جو غلط ثابت ہوجاتا ہے، تو خُدا آپ سے ملاقات کرے گا جہاں آپ ہیں اور آپ کو درست راستہ پر لے آئے گا۔ ایک بات تو طے ہے۔ خُدا رحیم ہے، اور ہمیں فیصلے کرنے سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ سیکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کام کرنا شروع کردیں!
آج کا قوْی خیال: میں فیصلے کرنے سے ڈرتا/ڈرتی نہیں ہوں۔