پس خُدا جو اُمّید کا چشمہ ہے تُمہیں اِیمان رکھنے کے باعِث ساری خُوشی اور اِطمِینان سے معمُور کرے تاکہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے تُمہاری اُمّید زِیادہ ہوتی جائے۔ رومیوں 15 : 13
اگر آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے پاس اپنے مسائل کا حَل نہیں ہے، تو کیوں نہ پُرسکون رہیں اور خُدا کو کام کرنے دیں؟ یہ سُننے میں بہت آسان لگتا ہے، لیکن مجھے کئی سال لگے اس سے پہلے کہ میں اس پر عمل کرسکوں۔ میں تجربہ سے کہہ سکتی ہوں پُرسکون رہنے اور جو کچھ ہماری زندگی میں ہوتا ہے اُس کو قبول کرنے کی صلاحیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم خُدا پر مکمل طور پر بھروسہ کرنے کے لئے راضی ہوتے ہیں۔
اگر حالات آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ہیں، تو پریشان ہونے کی بجائے اِیمان رکھنا شروع کریں کہ جو راستہ آپکی مرضی کا تھا وہ آپکی ضرورت نہیں تھا بلکہ خُدا نے آپ کے لئے اِس سے کچھ بہتر سوچ رکھا تھا۔ خُدا آپ کو وہ دے گا جو آپ کے لئے بہترین ہے، چاہے وہ آپ کی خواہش کے مطابق یو یا نہ ہو! جس لمحہ آپ یہ جان لیں گے کہ اختیار اس کے ہاتھ میں ہے، آپ کا جسم و جان پُرسکون ہو جائیں گے اور آپ زندگی سے شادمان ہونا شروع ہو جائیں گے۔
آج کا قوْی خیال: میری اُمید خُدا میں ہے اور میں اُس پر مکمل بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔