PT-37 ’’نہیں ہوسکتا‘‘کے الفاظ کبھی استعمال نہ کریں

یسوع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زندگی میں ہوں کوئی میرے (ذریعہ) وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا۔                          یُوحنّا 14 : 6

کیا آپ نے کبھی کسی قسم کے حالات میں یہ کہا کہ ’’آب کوئی راستہ نہیں ہے‘‘؟ ہوسکتا ہے کہ اس قسم کے کچھ خیالات آپ کے ذہن پر حاوی ہوئے ہوں:

میں کام کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا/سکتی کوئی راستہ نہیں ہے۔

میں کسی بھی طرح سے اپنے ماہانہ بل نہیں دے سکتا/سکتی۔

میں اپنی شادی شدہ زندگی کو بچا نہیں سکتا/سکتی۔

 میں اپنے گھر کو کسی بھی صورت میں صاف اورسلیقہ سے نہیں رکھ سکتا/سکتی۔

میرا وزن کم ہونا ناممکن ہے۔

ہمیشہ کوئی نہ کوئی راستہ نکل ہی آتا ہے۔ شاید وہ آسان اور سہل نہ ہو۔ شاید وہ تیز نہ ہو۔ لیکن اگر آپ سیدھے آگے بڑھنا جاری رکھیں گے اور ہمت ہارنے سے انکار کریں گے تو آپ کو کوئی نہ کوئی راستہ مِل جائے گا۔ خُداوند یسوع راہ ہے اور وہ آپ کی راہنمائی کرے گا تاکہ آپ وہاں بھی راستہ تلاش کریں جہاں کوئی راستہ نہ ہو۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ’’ناممکن‘‘ کہنے سے اِنکار کرتا /کرتی ہوں۔ خُداوند یسوع مسیح راہ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon