اُس سے مِلا رہ (خُدا کے ساتھ متفق ہوں اور اپنی زندگی سے ظاہر کریں کہ آپ اُس کی مرضی کے مطابق ڈھل چکے ہیں) تو سلامت رہے گا اور اِس سے تیرا بھلا ہوگا (آپ خوشخال ہوں گے اور بڑھیں گے)۔ ایوّب 22 : 21
ہم سب چاہتے ہیں کہ خُدا کے وعدے ہماری زندگی میں پورے ہوں اور حقیقت کا روپ دھاریں۔ تو بھی ہم میں سے بہت سے خُدا کے کلام کے برخلاف کام کرتے ہیں۔ اکثر اوقات ہم اپنے احساسات یا اپنی سوچوں کے بارے میں بات کرتے ہیں جب کہ ہمیں خُدا کے کلام کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔
ہمارا اِقرار ہے کہ خُداوند یسوع مسیح سردار کاہن ہے(دیکھیں عبرانیوں 4 : 14)۔ ہمارا اقرار تو محض ہمارے منہ سے نکلی ہوئی بات ہے اور خُداوند یسوع ہمارے کہنے کے مطابق کام کرتا ہے۔ وہ ہمارے لئے کام کرتا ہے تاکہ خُدا کی مرضی پوری ہو۔ لیکن وہ صرف اِس حد تک کام کرسکتا ہے جس حد تک ہم اُس کے کہنے کے مطابق متفق ہوتے ہیں۔ اتفاق میں بڑی قدرت ہے۔ جب ہم انسان آپس میں اتفاق کرتے ہیں تو اِس سے ہماری طاقت نمایاں طور پر بڑھ جاتی ہے۔ پس ذرا خُدا کے ساتھ متفق ہونے کی قدرت کا تصور کریں۔
آج کا قوّی خیال: میں خُدا کے ساتھ متفق ہوتا/ہوتی ہوں اور اپنی زندگی میں اُس کی مرضی چاہتا/چاہتی ہوں۔