PT-49 پہلے تلاش کریں

بلکہ تم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راستبازی (اُس کے کام کرنے کا طریقہ اور درست ہونا) کی تلاش (اِرادہ کرو اور کوشش کرو) کرو تو یہ سب چیزیں بھی تم کو مِل جائیں گی۔                           متّی 6 : 33

 

جب آپ خُداوند یسوع کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہیں تو سب سے پہلی چیز جو وہ آپ کو دینا چاہتا ہے وہ ہے راستبازی۔ وہ آپ سے آپ کے گناہ لے لیتا ہے اور آپ کو اپنی راستبازی عنایت کرتا ہے۔ خُدا کو اس بات سے نفرت ہے کہ اُس کے فرزند بُرے احساسات سے تکلیف اُٹھائیں، اپنی ذات سے پریشان ہی رہیں کہ اُن میں کیا خرابی ہے کیونکہ جو دوسروں کو پسند ہے وہ ہمیں پسند نہیں ہے یا جو دوسرے کرتے ہیں وہ کام ہم نہیں کرسکتے؛ اُس نے ہمیں اپنی راستبازی عطا کی ہے اِس لئے ہمیں ان خیالات پر یقین کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ کو ابلیس کے جھوٹ سُننے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے ہمیں کہنا چاہیے ’’ خُدا کے ساتھ میرا تعلق درست ہے۔‘‘  آپ یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ اور خُدا کو موقع دیں کہ وہ آپ پر اُن اچھّی باتوں کو ظاہر کرے جو آپ کے اندر اس نے رکھی ہیں۔ اِیمان رکھیں اور کہیں، ’’میرا خدا سے درست تعلق ہے اور غلط تعلق نہیں ہے۔ میں خُدا کے سامنے اس راستبازی کے سبب سے کھڑا ہوتا /ہوتی جو مسیح کے وسیلہ سے مجھے دی گئی ہے۔‘‘

 

آج کا قوّی خیال: میں مسیح میں خُدا کی راستبازی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon