PT-54 جذبات ہمارے ساتھ ہی رہیں گے

تم ہوشیار اور بیدا ر رہو۔                           1 پطرس 5 : 8 ۔ 9

ہم سب جذبات رکھتے ہیں اور ہمیشہ رکھیں گے، اِنسان ہونے کے ناطے یہ ہماری شخصیت کا حصّہ ہیں۔ چونکہ یہ ایک حقیقت ہے اِس لئے میرا اِیمان ہے کہ ہر اِیماندار کا یہ اہم حدف ہونا چاہیے کہ وہ جذباتی طور پرمتوازن ہو۔ ہمیں خُدا کی تلاش کرنی چاہیے تاکہ ہم سیکھ سکیں کہ اپنے جذبات پر کس طرح کنٹرول حاصل کریں تا ایسا نہ ہو کہ ہمارے جذبات ہمیں کنٹرول کریں۔

میں آپ کو تاکید  کرتی ہوں کہ جذباتی بلوغت کو اپنی زندگی میں ترجیح دیں۔ اگر آپ کا یقین ہے کہ آپ اپنے جذبات کو کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہے تو دُعا کرنا اور خُدا سے مانگنا شروع کریں کہ وہ آپ کو جذباتی بلوغت عطا کرے۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ جانیں کہ کون سے باتیں ہیں جو آپ کو مخصوص حالات میں جذباتی طورپر زیادہ پریشان کرتی ہیں یا آپ کو جذباتی طور پر بھڑکاتی ہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: مجھے اپنے جذبات پر اختیار ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon