PT-55 ہمارے الفاظ بیج کی مانند ہیں

اور اُس سے مخلوقات کی کوئی چیز چُھپی نہیں بلکہ جس سے ہم کو کام ہے اُس کی نظروں میں سب چیزیں کُھلی اور بے پردہ ہیں۔                           عبرانیوں 4 : 13

ہر عمل ایک بیج کی مانند ہے جسے ہم بوتے ہیں، اور ہم ان بیجوں سے فصل کاٹیں گے۔ ہمارے الفاظ، سوچیں، رویے اور عمل سب بیج ہیں جو ہم بوتے ہیں اور بیج سے فصل پیدا ہوتی ہے۔ رحم بوئیں، رحم کی فصل کاٹیں؛ الزام تراشی بوئیں الزام تراشی کی فصل کاٹیں۔ مہربانی بوئیں مہربانی کاٹیں۔ اگر آپ اس وقت اپنے موجودہ حالات سےخوش نہیں ہیں تو میرے پاس آپ کے لئے ایک خوشخبری ہے۔ آپ اپنی زندگی کو اچھّا بیج بونے سے بدل سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی زندگی میں اچھّے مقام پر نہیں ہیں تواِس کا مطلب یہ نہیں کہ ایک غلط فیصلہ نے آپ کو یہاں پہنچایا ہے اور نہ ہی کسی ایک فیصلہ سے آپ اِن حالات سے نکل پائیں گے۔ تبدیلی ایک رات میں واقع نہیں ہوتی۔ آپ کو اچھّی فصل مِل سکتی ہے اگر آپ درست کام کرنا سیکھ کر خُدا کی مدد سے وہ کام کریں۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا کی مدد سے میں ہر روز اپنی زندگی میں اچھّے بیج بو رہا/رہی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon