پس اَب جو مسیح یسوع میں ہیں اُن پر سزا(کسی غلطی کا فیصلہ،الزام) کا (کوئی)حُکم نہیں رومیوں 8 : 1
ہمیں بہت سی وجوہات کی بِنا پر پاک رُوح دیا گیا ہے اور ان میں سے ایک نہایت اہم وجہ یہ ہے کہ وہ ہمیں گناہ کے بارے میں قائل کرتا ہے ۔۔۔۔ ہمیں احساسِ جرم میں مبتلا کرنے یا مجرم ٹھہرانے کے لئے نہیں بلکہ ہمیں سیکھانے کے لئے کہ ہم اپنے گناہ سے کس طرح چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ ہمیں ہر قسم کی تنبیہ سے مُحبّت کرنی اور اس کو سراہنا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر ہم بآسانی خودفریبی کی زندگی بسر کرسکتے ہیں۔ روحانی طور پر بالغ اشخاص قائلیت حاصل کرتے ہیں لیکن وہ اس کے سبب سے خود کو مجرم نہیں ٹھہراتے۔ جب خُدا ہماری اِصلاح کرتا ہے تو یہ رد کیا جانا نہیں ہے۔ خُدا ہم سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،یہ سچائی ایک نشان ہے کہ وہ ہم سے مُحبّت کرتا ہے، اور وہ ہر روز ہمیں تبدیل کرنے کے لئے کام کرتا ہے تاکہ ہمیں اپنی شبیہ پر بنائے اور ہماری مدد کرے تاکہ ہم اُس کی مانند بنیں۔
آج کا قوّی خیال:خُدا مجھے مجرم نہیں ٹھہراتا اور نہ ہی میرے گناہوں سے چشم پوشی کرتا ہے لیکن وہ مجھے قائل کرتا ہے تاکہ میں اُس کی مانند بن جاؤں۔