PT-58 آرام کی جگہ

میں سلامتی سے لیٹ جاؤں گا اور سو رہوں گا کیونکہ اَے خُداوند ! فقط تو ہی مجھے مطمئن رکھتا ہے۔                           زبور 4 : 8

فکر کرنا ایسا ہی ہے جیسے کہ جھولنے والی کُرسی پر بیٹھنا اور آگے پیچھے جھولتے رہنا؛ یہ ہمیشہ حرکت میں رہتی ہے اور ہمیں مصروف رکھتی ہے لیکن اس حرکت سے ہم کہیں پہنچ نہیں پاتے۔ دراصل اگر ہم بہت دیر تک حرکت کرتے رہیں گے ہم تھک جائیں گے!

خُدا پر بھروسہ کرنے سے ہم اُس کے آرام میں داخل ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔ آرام کی جگہ جہاں ہم زندگی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جب کہ ہم اُس کے منتظر رہتے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل کو حل کرے گا۔ وہ ہماری فکر کرتا ہے؛ وہ ہمارے مسائل کو حل کرے گا اور ہماری ضرورتوں کو پورا کرے گا لیکن ہمیں ان کے بارے میں سوچنا اور فکر کرنا چھوڑنا ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ یہ کہنا آسان ہے لیکن کرنا مشکل ہے۔ اور یہ بہترین وقت ہے کہ ہم فکر، پریشانی اور خوف کے بغیر زندگی بسر کرنا سیکھیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں فکر اور تشویش سے آزاد ہوں اور میں خُداوند میں آرام پاتا/پاتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon