وہ مجھے ہری ہری (تازہ، نرم) چراگاہوں میں بٹھاتا ہے وہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ وہ میری جان کو (اور مجھے) بحال کرتا ہے۔ زبور 23 : 2 ۔ 3
ش نہیں ہے اور میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ زندگی کے کسی لآپ کے مستقبل میں ماضی کی کوئی گنجائمحہ کے بارے میں جو گزر چکا ہے سوچتے نہ رہیں۔ خُدا چھڑانے والا اور بحال کرنے والا ہے۔ وہ ہماری جانوں کو بحال کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور وہ ایسا کرے گا ۔۔۔۔ اگر ہم اُسے اپنی زندگی میں دعوت دیں گے اور اُسے اپنی زندگی میں شفا کا کام کرنے دیں گے۔
جب زبور 23 میں کہا گیا ہے کہ وہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا اور بٹھاتا ہے، تو اس سے مجھے یاد آتا ہے کہ خُدا چاہتا ہے کہ ہم آرام کریں۔ ایسا کرنے کے لئے ہمیں ماضی میں پھنسے رہنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمیں آرام کرنے کی ضرورت ہے، ماضی کا سامنا کرنا ہے اور خُدا سے شفا حاصل کرنی ہے۔ جب تک ہم بھاگتے رہتے ہیں کوئی نہ کوئی چیز ہمارا پیچھا کرتی رہتی ہے لیکن اگر ہم اُس کا سامنا کریں کیونکہ خُدا ہمارے ساتھ ہے تو ہم اُسے شکست دے سکتے ہیں اور اِس نئی زندگی سے جو مسیح میں ہمیں مِلی ہے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
آج کا قوّی خیال:میں ایسے روشن مستقبل کو دیکھ سکتا/سکتی ہوں جس کا خُدا نے میرے لئے منصوبہ بنا رکھا ہے۔