PT-64 ایک کام جو آپ کرسکتے ہیں

اَے بھائیو! میرا یہ گمان نہیں کہ (ابھی تک) پکڑ چکا ہوں بلکہ صرف یہ کرتا ہوں (یہ میری خواہش ہے) کہ جو چیزیں پیچھے رہ گئیں اُن کو بھول کر آگے کی چیزوں کی طرف بڑھا ہوا۔                        فلپیوں 3 : 13 مصنفہ کا خیال شامل ہے

پولس اس ایک چیز سے واقف تھا جو ماضی کو بھلانے میں اس کی سب سے زیادہ مددگار ثابت ہوسکتی تھی۔

جو کچھ پیچھے رہ گیا ہے ہم اُسے کِس طرح سے بھُلا سکتے ہیں ۔۔۔۔ یعنی ماضی کے ایسے حالات جن کا ہم نے تجربہ کیا ہے، خاص طور وہ واقعات جن سے ہمارے اندر احساسِ جرم پیدا ہوتا ہے؟ ہم ان کے بارے میں سوچنا اور بات کرنا بند کردیں، اور آگے بڑھنا جاری رکھیں۔ ہم سب کا ایک ماضی رہا ہے لیکن ہم سب کا مستقبل بھی ہے! ہمیں ذہنی اور جذباتی طورپر ماضی میں زندگی بسر کرنا ترک کرنا ہے اور اِیمان سے بھروسہ کرنا ہے کہ اچھّی چیزیں آگے ہیں۔

ان چیزوں پر غور نہ کرتے رہیں جن کے بارے میں آپ اَب کچھ نہیں کرسکتے اور نہ پچھتانے میں وقت ضائع کریں۔ ہم سے زندگی میں غلطیاں سرزد ہوسکتی ہیں لیکن ہم ان سے چھٹکارا پا کر مسیح میں شاندار زندگی بسر کرسکتے۔ جوش سے بھرے رہیں! اچھّی چیزیں ملنے والی ہیں!

 

آج کا قوّی خیال: میرا ماضی گزر چُکا ہے خُدا نے میرے مستقبل کے لئے منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon