اِس پر سب نے مِل کر عُذر کرنا شروع کیا۔ لُوقا 14 : 18
خُدا نے جب موسیٰ کو اپنی خدمت کے لئے بُلایا تو اُس نے عُذر پیش کرنے شروع کر دیئے۔ اُس نے کہا وہ فصیح نہیں ہے اور بول نہیں سکتا (دیکھیں خروج 4 : 10)۔ فیلکس نے بھی عُذر پیش کیا جب پولس نے اُس کے ساتھ راستبازی اور پرہیزگاری کے بارے میں بات کی۔ اُس نے زور دے کر کہا ‘‘اِس وقت تو جا فرصت پا کر پھر تجھے بلاؤں گا۔’’ (دیکھیں اعمال 24 : 25)۔
جب خُدا انسانوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اُس کے ساتھ اپنا تعلق بحال کریں تو بہت سے لوگ بہانے پیش کرتے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ قربانی دینا چاہتے ہی نہیں ہیں جو اُس کی پیروی کرنے کے لئے مطلوب ہے۔ یہاں تک کہ ہم اُن لوگوں کے منہ سے بھی خدمت نہ کرنے کے بے شمار بہانے سنتے ہیں جو مسیح یسوع میں اِیماندار ہیں ۔ اَب وقت ہے کہ بہانوں کو چھوڑیں اور سچ بولنا شروع کریں۔ ایک سچائی ہے جس سے ہم میں سے کوئی بھی بچ نہیں سکتا: ایک دن آئے گا جب ہم میں سے ہر ایک خُدا کے سامنے کھڑا ہوگا اور اپنی زندگی کا حساب اُس کے سامنے پیش کرے گا (دیکھیں رومیوں 14 : 12)۔ اُس دن کوئی عُذر نہیں چلے گا!
آج کا قوّی خیال: مجھے اپنے منہ کی ہر بات کے لئے حساب دینا پڑے گا۔