مُحبّت میں خوف نہیں ہوتا (دہشت کا کوئی وجود نہیں ہوتا) بلکہ کامل (مکمل اور بے داغ) مُحبّت خوف کو دور کردیتی ہے کیونکہ خوف سے عذاب ہوتا ہے اور (پس) کوئی خوف کرنے والا مُحبّت میں کامل نہیں ہوا (ابھی تک مُحبّت کی پوری کاملیت کو نہیں پہنچا)۔ 1 یُوحنّا 4 : 18
خُدا کی غیر مشروط مُحبّت کے بارے میں جاننا اور اس کو حاصل کرنا ہمیں خوف سے چھٹکارا دیتا ہے۔ اور اِس کے علاوہ کوئی ایسی چیز نہیں جو ہمیں چھٹکارا دے سکے! ‘‘کامل مُحبّت خوف کو دور کردیتی ہے’’ (1 یُوحنّا 4 : 18)۔ صرف خُدا کے پاس کامل مُحبّت ہے اور آپ اسے ایمان سے حاصل کرسکتے ہیں۔
مُحبّت سے اِیمان کا اِظہار ہوتا ہے (دیکھیں گلتیوں 5 : 6)۔ ہم کس طرح خُدا پر بھروسہ کرسکتے ہیں اگر ہم اُس کی اَبدی مُحبّت پر یقین نہیں کرتے؟ خُدا کے کلام کا یقین کریں اور اُس کی مُحبّت کو جو وہ آپ سے رکھتا ہے قبول کریں اور یہی آپ کو سارے خوف سے آزاد کردے گی۔
آج کا قوّی خیال: خُدا مجھ سے کامل اور غیر مشروط مُحبّت رکھتا ہے مجھے کسی بات کا خوف نہیں ہے۔