PT-68 اپنی زندگی کو مضبوط کریں

اور (تاکہ تم جان لو اور سمجھ لو) ہم اِیمان لانے والوں کے لئے اُس کی بڑی قدرت کیا ہی بے حد ہے۔ اُس کی بڑی قوت کی تاثیر کے موافق۔                        افسیوں 1 : 19

کیا آپ نے کبھی لوگوں کو یہ کہتے سُنا ہے کہ ’’میں بہت تھک گیا/گئی ہوں’’ یا ‘‘کاش میرے اندر زیادہ طاقت ہوتی‘‘؟ یہ خُدا کا ہمارے لئے بہترین منصوبہ نہیں ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اچھّا محسوس کریں اور ہمارے اندر جوش اور قوّت ہو جس سے ہم اپنی زندگیوں میں لطف اندوز ہو سکیں۔

بعض لوگ کسی کام کو چھوڑ نہیں سکتے اور اِس کی وجہ سے اُنہیں جسمانی طور پر ایسی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے لئے اُنہیں علاج معالجے کی ضرورت پڑجاتی ہے۔ لیکن بعض اوقات ہماری حالت کی وجہ صرف یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہم اپنا اچھّے طریقے سے خیال نہیں رکھتے۔ آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے اور میں آپ کو ہدایت کرتی ہوں کہ آپ اپنا وقت، قوّت، پیسہ ایسے کاموں میں صرف کریں جس سے آپ صحت مند رہ سکیں۔ شاید آپ کو اپنے کھانے پینے کی عادات کو تبدیل کرنا پڑے، زیادہ سونے کی ضرورت پڑے، زیادہ جسمانی مشق کرنی پڑے یا فکر کرنا کم کریں ۔۔۔۔ یعنی جو بھی کرنا پڑے وہ ضرور کریں ۔۔۔۔ پہلے تو یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کو کیوں اچھّا محسوس نہیں ہورہا اور پھر اس کے بارے میں کچھ کریں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کو اچھّا محسوس ہو بھی رہا ہو تب بھی حال میں اپنا اچھّی طرح سے خیال رکھیں تاکہ آپ مستقبل کے مسائل سے بچ سکیں!

 

آج کا قوّی خیال: خُدا کی قوّت مجھ میں ہے اور مجھے زور بخشتی ہے تاکہ اس کے نیک ارادے کو پورا کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon