PT-70 زمین کے سب سے خُوش لوگ

میں اِس لئے آیا کہ وہ زندگی پائیں اور کثرت (بھر کر، جب تک بہنے نہ لگے) سے پائیں۔                         یُوحنّا 10 : 10

میرا خیال ہے کہ کچھ لوگ مسیحی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں کہ یہ سخت، کٹھن اور ایسی طرزِ زندگی ہے جس میں کوئی خوشی نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ جو خود کو مسیحی کہتے ہیں ان کے رویے بُرے اور چہرے اُداس ہوتے ہیں۔ وہ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں اور جلدی سے الزام لگانے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ ہم میں سے وہ لوگ جو خُدا اور اُس کے بیٹے سے مُحبّت کرتے اور اُس کی خدمت کرتے ہیں اُنہیں زمین کے سب سے زیادہ خوش لوگ ہونا چاہیے۔ ہم جو کچھ کرتے ہیں اُسے خوشی سے کرنا چاہیے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ خُدا موجود ہے۔ خُدا نے یسوع مسیح کو بھیجا تاکہ ہم خوشی سے زندگی بسر کریں۔ ہماری خوشی سے خُدا مسرور ہوتا ہے!

خوشی ایک ایسا جذبہ ہے جس سے ہماری بھلائی ہوتی ہے اور یہ متّعدی ہے۔ دوسروں کو گواہی دینے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ خوش رہیں اور جو کچھ کرتے ہیں اُس سے لطف اندوز ہوں۔ چونکہ ہر شخص خوش رہنا چاہتا ہے اِس لئے جب وہ حقیقی شادمان مسیحیوں کو دیکھیں گے تو وہ خُداوند یسوع مسیح کے بارے میں سیکھنے اور اُسے قبول کرنے کے لئے تیار ہوجائیں گے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں اپنی زندگی کے ہر لمحہ سے لطف اندوز ہوتا/ہوتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon