PT-75 جائزہ لیں

اُس نے اُن سے جواب میں کہا ’’تم ہی اُنہیں کھانے کو دو۔‘‘

اُنہوں نے اُس سے کہا ’’کیا ہم جا کر دو سو دینار کی روٹیاں مول لائیں اور اُن کو کھلائیں ؟‘‘

اُس نے اُن سے کہا ’’تمہارے پاس کتنی روٹیاں ہیں؟ جاؤدیکھو۔‘‘ مرقس 6 :37 ۔ 38

مرقس 6 باب میں شاگردوں نے خُداوند یسوع سے کہا کہ دِن ڈھلتا جارہا ہے اور اُنہیں لوگوں کو روانہ  کردینا چاہیے تاکہ اپنے کھانے کا بندوبست کریں۔ لیکن خُداوند یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو ہدایت دی کہ وہی لوگوں کو کھانا کھلائیں۔

شاگردوں نے کہہ کر جواب دیا کہ وہ پانچ ہزار لوگوں کو کھانا نہیں کھلا سکتے۔ کیونکہ اُنہیں لگتا تھا کہ وہ اُن کی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہیں، اِس لئے اُنہوں نے کچھ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن خُداوند یسوع نے اُنہیں کہا کہ جا کر دریافت کریں کہ اُن کے پاس دینے کے لئے کیا ہے۔

اِس بات پر توجہ کرنے کی بجائے کہ آپ کیا نہیں کرسکتے یا آپ کے پاس کیا نہیں ہے یا آپ نے کیا کھو دیا ہے ان چیزوں کا جائزہ لیں جو آپ کے پاس ہیں۔ جب آپ خُدا کو وہ تھوڑا سا دیتے ہیں جو آپ کے پاس ہے تو وہ بڑھانے کا کام کرتا ہے اور پھر آپ کے پاس پہلے کی بنسبت بچ بھی جاتا ہے ۔ پھر آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے اسے دوسروں کی مدد کے لئے استعمال کریں۔

 

آج کا قوّی خیال: میرے پاس ہمیشہ دینے کے لئے کچھ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon