PT-76 مُحبّت سے متحرک ہونا

تو اُس کا (ہر ایک کا) کام ظاہر (دکھایا جائے گا کہ وہ کیسا ہے) ہوجائے گا (صاف صاف، کھل کر) کیونکہ جو دن (مسیح کا) آگ کے ساتھ ظاہر ہوگا وہ اس کام کو بتا دے گا اور وہ آگ ہر ایک کا کام آزما لے گی کہ کیسا ہے؟                             1 کرنتھیوں 3 : 13

آپ جو بھی کرتے ہیں اُس کو کرنے کی وجہ اور محرک بہت اہم ہے۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہمارا دِل پاک ہو۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم جو کرتے ہیں وہ اِس لئے کریں کیونکہ اُس نے ہمیں ایسا کرنے کے لئے کہا ہے یا ہم اس لئے وہ کام کریں کیونکہ وہ ٹھیک ہیں۔ خُدا چاہتا ہے کہ مُحبّت سے متحرک ہو کر کام کریں۔ جو کچھ بھی آپ کرتے ہیں وہ خُدا اور انسانیت کی مُحبّت میں کریں۔ ضرور ہے کہ آپ باقاعدگی سے کچھ وقت نکالیں اور خود سے پوچھیں کہ جو کچھ آپ کررہے ہیں وہ کیوں کررہے ہیں۔ کیونکہ ہمارے کام خُدا کو متاثر نہیں کرتے بلکہ اُس کی دلچسپی اس بات میں ہے کہ ہم وہ کام کیوں کرتے ہیں۔ خُدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ پر آپ کے محرکات کو ظاہر کرے تاکہ ان میں سے جو پاک نہیں ہیں وہ اُن کو تبدیل کردے۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا میرے اندر پاک دِل دیکھ رہا ہے، میرے اِرادے اس سے چھُپے نہیں ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon