PT-78 فیصلہ کرنا سیکھیں

میں عقل مند (سمجھدار) جان کر تم سے کلام کرتا ہوں (میں ان معاملات میں تم سے التجا کرتا ہوں کہ تم سمجھ اور حکمت کو استعمال کرو) جو میں کہتا ہوں تم (خود سے) آپ اُسے پرکھو؟                          1 کرنتھیوں 10 : 15

کچھ لوگ جلدی سے فیصلہ کرلیتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو فیصلہ کرنے میں بہت دیر کرتے ہیں کچھ بے عقلی سے فیصلے کرتے ہیں اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو کوئی بھی فیصلہ نہیں کر پاتے۔ زندگی میں بہت سے فیصلے کرنے پڑتے ہیں؛ ہم روز بہت سے فیصلے کرتے ہیں۔ ہم سونے کے حوالہ سے فیصلہ کرتے ہیں، کھانے کے تعلق سے، پہننے کے تعلق سے اور اپنے وقت کو استعمال کرنے کے تعلق سے فیصلے کرتے ہیں۔ ہم کام کاج کے تعلق سے فیصلے کرتے ہیں، تعلقات قائم کرنے حوالہ سے فیصلے کرتے ہیں، روپئے پیسے کے استعمال کے تعلق سے فیصلے کرتے ہیں اور سب سےاہم ہم روحانی فیصلے کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جو کوئی فیصلہ نہیں کرتے وہ بھی فیصلہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

اگر ہم درست روحانی فیصلے کریں گے ۔۔۔۔ یعنی خُدا کو اپنی زندگی میں اوّل درجہ دینے کا فیصلہ ۔۔۔۔ تو پھر باقی تمام فیصلے کرنا آسان ہوجائے گا۔ حکمت سے اور وقت پر فیصلے کرنا زندگی میں ہمارے اطمینان اور کامیابی کے لئے ناگزیر ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: میرے اندر سمجھ ہے کہ میں درست فیصلے کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon