PT-79 فکر کرنا یا پرستش کرنا

اور تم میرے لئے کاہنوں کی ایک مملکت (مقّدس، خُدا کی پرستش  کے لئے الگ کی گئی) اور مقّدس قوم ہوگے۔                             خروج 19 : 6

فکر کرنا اور پرستش کرنا قطبی شمالی اور قطبی جنوبی کی طرح ہے یعنی ایک دوسرے کے بالکل متضاد، اور اگر ہم فکر کرنا چھوڑ کر پرستش کرنے والے بن جائیں گے تو ہم بہت خوش رہ سکتے ہیں۔ فکر دشمن کو موقع دیتی ہے تاکہ ہمیں ستائے لیکن پرستش (خدا کی تعظیم اور تمجید) ہمیں اس کی حضوری میں لے جاتی ہے جہاں ہمیں ہمیشہ اطمینان، خوشی اور اُمید ملے گی۔ خُدا نے ہمیں اپنی پرستش کے لئے بنایا ہے اور میرا اِیمان ہے کہ اگر ہم پرستار نہیں بنیں گے تو ہم اپنی زندگی کے دباؤ اور آزمائشوں پر فتح حاصل نہیں کرسکتے۔

اپنی زندگی کا ایک بھی مزید دِن فکر کرنے میں نہ گزاریں۔ اپنی ذمہ داریوں کا تعین کریں کہ کون سی آپ کی ذمہ داریاں ہیں اور کون سی نہیں ہیں۔ جو خُدا کا کام ہے اُسے اپنے کندھوں پر اُٹھانے کی کوشش نہ کریں۔ جب ہمیں کسی مشکل کا سامنا ہو تو جو کچھ ہم کرسکتے ہیں ہمیں وہ کرنا چاہیے اور جو کچھ ہم نہیں کرسکتے اس کے لئے خُدا پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ پس اپنے آپ کو اور اپنی فکروں کو خُدا کے سپُرد کریں، اُس کی پرستش کریں اور اُس کثرت کی زندگی سے لطف اندوز ہوں جو اُس نے آپ کے لئے رکھی ہے۔

 

آج کا قوّی خیال:مجھے فکر کرنے کے لئے نہیں بنایا گیا مجھے پرستش کرنے کے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon