مُحبّت سب کچھ سہہ لیتی ہے۔ سب کچھ یقین کرتی ہے۔ سب باتوں کی اُمید رکھتی ہے۔ سب باتوں کو برداشت کرتی ہے (کمزور ہوئے بغیر)۔ مُحبّت کو زوال نہیں (کبھی ختم یا متروک نہیں ہوتی یا اختتام پذیر نہیں ہوتی) ۔ نبوتیں ہوں تو موقوف ہو جائیں گی۔ زبانیں ہوں تو جاتی رہیں گی۔ علم ہو تو مٹ جائے گا۔ 1 کرنتھیوں 13 : 7 ۔ 8
لوگوں کے بارے میں مایوس ہونا چھوڑ دیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کسی کے مسیحی ہونے، رویہ تبدیل کرنے، بُرے دوستوں کو چھوڑنے، نشہ ترک کرنے، پڑھائی لکھائی شروع کرنے، گھر واپس آنے یا نوکری ملنے کا یقین کر رہے ہوں۔ اِیمان میں قائم رہیں کیونکہ تبدیلی ممکن ہے۔ جن لوگوں سے آپ مُحبّت کرتے ہیں ان کے بارے میں ہمّت نہ ہاریں۔ شاید مکمل تبدیلی کے لئے اُنہیں آپ کے صبر، مُحبّت اور وفاداری ہی کی ضرورت ہو۔
خُدا مُحبّت ہے (دیکھیں 1 یُوحنّا 4 : 8)، اور وہ ہمیں کبھی بھی نہیں چھوڑتا۔ پس اِسی رویے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کریں۔ مُحبّت کی قوّت پر بھروسہ کریں جس میں کسی بھی حالت یا اِنسان کو تبدیل کرنے اور بدلنے کی قدرت ہے۔
آج کا قوّی خیال: دوسروں کے لئے میری مُحبّت غیر متززل ہے، میں اپنے عزیزوں کے بارے میں کبھی ہمّت نہیں ہاروں گا/گی۔