PT-91 آپ کی جان کے لئے دوا

وہ سَدا جھڑکتا نہ رہے گا۔ وہ ہمیشہ غضب ناک نہ رہے گا۔                        زبور 103 : 9

جب کوئی میرے ساتھ بُرا سلوک کرتا ہے تو پہلے تو مجھے غُصہ آتا ہے اور پھر میں اگلے کچھ منٹ یا کچھ گھنٹے تک اپنے ساتھ ہوئے بُرے سلوک سے باہر نکلنے کے لئے اپنے خُدا سے بات کرتی ہوں اور اس طرح اپنے جذبات پر کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی ہوں، جتنا وقت میں اس میں گزارتی ہوں اس کا انحصار معاملہ کی شدت پر ہوتا ہے۔ جب آپ کو غصہ آئے تو یہ چند ہدایات ہیں جو اس معاملہ سے نپٹنے کے لئے موزوں ہیں، اِن پر عمل کریں: خود سے بات کریں کہ کسی نامہربان شخص کی وجہ سے اپنا پورا دن خراب کرنا بڑی بے وقوفی کی بات ہے، اور پھر کلام کی پیروی کریں اور اس شخص کے لئے جس نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے، دُعا کریں ۔ جو شخص آپ کے لئے ٹھوکر کا باعث ہوا ہے اس کے ساتھ بھلائی کرنے کا فیصلہ کریں، اور سارے معاملے سے اپنا دھیان ہٹانے کی کوشش کریں اور کسی زیادہ خوشگوار چیز کے بارے میں سوچیں۔ یہ بھی اچھّا ہوگا کہ ہم یاد رکھیں کہ بعض اوقات ہم بھی ایسے کام کرتے ہیں جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے جب کہ ہم ایسا کرنا نہیں چاہتے۔ خُدا کے کلام کی فرمانبرداری کرنا اور اس پر غور و غوص کرنا ہماری زندگیوں کے لئے ایک دوا کی مانند ہے۔ یہ نہ صرف ہمیں ہدایت دیتا ہے بلکہ ہر قسم کے حالات میں تسلّی بھی فراہم کرتا ہے۔

 

آج کا مضبوط خیال: میں غصہ کرنے میں دھیما اور معاف کرنے میں تیز ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon