PT-93 جِس کی خُدا کو تلاش ہے وہ شخص بنیں

اور تو اَے میرے بیٹے سلیمان اپنے باپ کے خُدا کو پہچان (اُسے شخصی طور پر جان، اُس سے شناسائی پیدا کر، اُس کو سمجھ، تعریف کر،متوجہ ہو اوراُس سے پیار کر) اور پورے دِل اور رُوح کی مستعدی سے اُس کی عبادت کر کیونکہ خُداوند سب دِلوں کو جانچتا ہے اور جو کچھ خیال میں آتا ہے اُسے پہچانتا ہے۔ اگر تو اُسے ڈھونڈے گا (اس کی تلاش کرو اور اس کے بارے میں تفتیش کرو اور اُسے اپنی سب سے اوّل اوراہم ضرورت مانو) تو وہ تجھ کو مِل جائے گا اور اگر تو اُسے چھوڑے تو وہ ہمیشہ کے لئے تجھے ردّ کر دے گا۔                      1 تواریخ 28 : 9

خُدا ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جو اُن چیزوں کے بارے میں پُر جوش ہوں جن کے بارے میں وہ بھی پُرجوش ہے۔ وہ ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جو پورے دِل سے اُس کے طالب ہیں۔ وہ ایسے لوگوں کی تلاش میں بھی ہے جو اپنے ساتھ کام کرنے والوں، اپنے پڑوسیوں، اپنے گھر والوں سے مُحبّت کریں، کھوؤوں ہوؤوں، غریبوں، ضرورتمندوں کی مدد کریں۔ مختصراً خُدا ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جو اُس کے ساتھ اور اُس کے وسیلہ سے کام کریں۔ اگر آپ اپنی مرضی کو ایک طرف رکھ کر خُدا کی مرضی کو اوّلیت دینا چاہتے ہیں تو پھر آپ وہ شخص ہیں جس کی اُسے تلاش ہے۔

 

آج کا مضبوط خیال: میں پورے دِل سے خُدا کے استعمال کا برتن بننے کی خواہش رکھتا/رکھتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon